۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں حلال روزی کمانے کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "مشكاة الأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

أ لا اُحَدِّثُكُم عَن أقوامٍ لَيسوا بِأَنبِياءَ و لا شُهَداءَ، يَغبِطُهُم يَومَ القِيامَةِ الأَنبِياءُ وَ الشُّهَداءُ بِمَنازِلِهِم مِنَ اللّه ِ عَلى مَنابِرَ مِن نورٍ؟ قيلَ: مَن هُم يا رَسولَ اللّه؟ قالَ: هُمُ الذَّينَ يُحَبِّبونَ عِبادَ اللّه ِ إلَى اللّه ِ و يُحَبِّبونَ اللّه َ إلى عِبادِهِ . قُلنا: هذا حَبَّبُوا اللّه َ إلى عِبادِهِ ، فَكَيفَ يُحَبِّبونَ عِبادَ اللّه ِإلَى اللّه ِ؟ قالَ: يَأمُرونَهُم بِما يُحِبُّ اللّه ُ ، و يَنهَونَهُم عَمّا يَكرَهُ اللّه ُ ، فَإِذا أطاعوهُم أحَبَّهُمُ اللّه ُ

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

"کیا میں تمہیں ان لوگوں کے بارے میں بتاؤں جو اگرچہ انبیاء اور شہداء نہیں تھے لیکن قیامت کے دن خدا کے نزدیک ان کے مقام اور نور کے منبروں پر ہونے کی وجہ سے انبیاء اور شہداء بھی ان پر رشک کریں گے؟"

عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! وہ کون ہیں؟ فرمایا: ’’یہ وہ لوگ ہیں جو خدا کو لوگوں کی نظروں میں اور لوگوں کو خدا کی نظروں میں محبوب بناتے ہیں۔ ہم نے کہا: یہ تو واضح ہے کہ وہ بندوں کی نظر میں خدا کو محبوب بناتے ہیں لیکن خدا کے بندوں کو خدا کی نظر میں محبوب کیسے بناتے ہیں؟ آپ (ص) نے فرمایا: "وہ انہیں ان کاموں کا حکم دیتے ہیں جو اللہ کو پسند ہیں اور ان کاموں کے انجام سے منع کرتے ہیں جو اللہ کو ناپسند ہیں۔ جب لوگ ان کی اطاعت کریں گے تو خدا ان سے محبت کرے گا۔"

مشكاة الأنوار: ۲۴۰/ ۶۹۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .